حیدرآباد۔11اکتوبر (اعتماد نیوز)ہد ہد طوفان کی شدت کے پیش نظر آج محکمہ
ریلوے کے ساؤتھ سنٹرل ریلوے زون نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے 27ایکسپریس
ٹرنوں کے ساتھ ساتھ ‘ 10پسنجر ٹرین اور 31ٹرنوں کے رخ کو موڑ دی ہے۔ جبکہ
اس ریلوے زون کی جانب سے
آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ تلنگانہ میں بھی خصوصی
ہیلپ لائن کو قائم کیا گیا۔ جوکہ سکندر آباد کے ریل نلیم کے ساتھ وجئے واڑہ
کے ڈوزنر دفتر میں دوسرا ہیلپ لائن قائم کیا گیا۔ جبکہ بتایا جاتا ہے کہ
اس طوفان کے اثر سے 70مختلف ٹرنوں پر اسکیا اثر ہونے والا ہے۔